ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر پورٹ کے ہائی سیکورٹی ژون میں تعینات سی آئی ایس ایف جوانوں پر ٹوائلٹ جانے اور موبائل کے استعمال پر پابندی

ایئر پورٹ کے ہائی سیکورٹی ژون میں تعینات سی آئی ایس ایف جوانوں پر ٹوائلٹ جانے اور موبائل کے استعمال پر پابندی

Sat, 20 May 2017 21:28:03    S.O. News Service

نئی دہلی،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایئر پورٹ کے ہائی سیکورٹی ژون میں مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سیل کے لئے ڈیوٹی کرنی اب تھوڑی مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ  سی آئی ایس ایف کے نئے قوانین کے مطابق ایئر پورٹ کے ہائی سیکورٹی زون میں ڈیوٹی کرنے والے نوجوان اب ٹوائلٹ نہیں جا سکیں گے۔ ساتھ ہی وہ ڈیوٹی کے دوران موبائل فون بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ائرپورٹ پر کام کرنے والے سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو یونیفارم کے بغیر ائرپورٹ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ کا یہ فیصلہ کچھ جوانوں کے منشیات اور سونے کی اسمگلنگ کے معاملات میں مبینہ ملوث ہونے کی شکایت ملنے کے بعد آیا ہے۔نیم فوجی دستوں کے ایوی ایشن سیکورٹی ہیڈکوارٹر نے ملک کے 59 شہری ہوائی اڈوں کی حفاظت میں تعینات اپنے جوانوں اور افسروں کے لئے ہدایات دی ہیں۔ ان میں سے کچھ ہوائی اڈے حساس اور انتہائی حساس کے زمرے میں آتے ہیں۔واضح رہے کہ اسی سال یکم اپریل سے دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے سات اہم ہوائی اڈوں پر یکم اپریل سے مسافروں کے ہینڈ بیگ پر مہر یا ٹیگ لگانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔


Share: